خیبرپختونخوا؛ افغان پناہ گزینوں کا رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع


اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا ذیلی دفتر ہرافغان پناہ گزین کو افغانستان میں آبادکاری کے بعد تقریباً دوسوڈالرفراہم کرے گا۔

تسنیم نیوز ایجنسی: آج سے افغان پناہ گزینوں کا خیبرپختونخوا سے رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ترجمان قیصر آفریدی نے بتایا ہے کہ افغانستان واپس جانے کے خواہشمند پناہ گزینوں کے اندراج کیلئے ضلع نوشہرہ کے علاقے آزہ خیل میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مرکزمیں پناہ گزینوں کا اندراج صرف پیراورمنگل کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کا ذیلی دفترہرافغان پناہ گزین کو افغانستان میں آبادکاری کے بعد تقریباً دوسوڈالرفراہم کرے گا۔

واضح رہےکہ پاکستان میں قانونی اور غیرقانونی طور پر لاکھوں افغان مہاجرین آباد ہیں، پاکستانی حکام کا کہناہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغان شہری باعزت طریقے سے اپنے وطن واپس چلے جائیں۔

پاکستانی اقتصادی ماہرین کا کہناہے کہ افغان مہاجرین پاکستان کی کمزور معیشت پر ایک بہت بڑا بوجھ ہیں، افغان پناگزینوں کے واپس جانے میں پاکستان کے لاکھوں شہریوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔