اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر ولکان بوزکر اسلام آباد پہنچ گئے


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر ولکان بوزکر اسلام آباد پہنچ گئے

اب دیکھنا یہ ہے کہ ترکی سے تعلق رکھنے والے جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کیا عملی اقدامات کرتے ہیں

اسلام آباد (تسنیم نیوز ایجنسی): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر ولکان بوزکر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےساتھ بات چیت کےلئے وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیرخارجہ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
بات چیت کے اختتام پر وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ نو منتخب صدر جنرل اسمبلی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔
ان ملاقاتوں کے دوران جنرل اسمبلی کے75 ویں اجلاس سے متعلق امور اور ترجیحات زیربحث آئیں گی۔
واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر ولکان بوزکر کا تعلق ترکی سے ہے اور یہ حالیہ جنرل اسمبلی کے انتخابات میں ترکی کی جانب سے نامزد کئے گئے تھے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے نومنتخب ترک صدر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کیا عملی اقدامات کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری