پاکستان؛ مزید 500 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص،15 جاں بحق


پاکستان؛ مزید 500 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص،15 جاں بحق

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 531 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہوچکی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایکٹو کیسز کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 83 ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں کرونا وائرس کے 15 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہوگئی۔

24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 18 ہزار 227 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر اب تک 21 لاکھ 65 ہزار 811 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اب تک کرونا وائرس کے 2 لاکھ 61 ہزار 246 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے لیے مختص 18 سو 59 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 146 پر مریض موجود ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری