400 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری / 153 افراد کی فہرست منظر عام پر آگئی


400 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری / 153 افراد کی فہرست منظر عام پر آگئی

افغانستان کے صدارتی محل نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے، 153 قیدیوں کی فہرست منظرعام پرآگئی ہے جن میں سے بیشتر کو صوبہ قندھار میں حراست میں لیا گیا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے آرڈر پر دستخط کردیئے۔

صدارتی محل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر غنی نے جیل میں موجود افغان فوجی عہدیداروں کی معافی کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

153 افراد کی لیک ہونے والی فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس کمانڈر جنرل عبدالرزاق کے دور میں  114 قیدیوں کو صوبہ قندھار سےحراست میں لیا گیا تھا۔

جبکہ 39 دیگر طالبان قیدیوں کو وردک، غزنی، زابل، جوزجان، ارزگان ، ہرات ، غور ، فاریاب ، سر پل اور پکتیا صوبوں میں حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے400 طالبان قیدیوں میں 40 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں، جن میں سے بیشتر پاکستان اور ازبکستان سے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری