روس؛ پہلی کرونا ویکسین تیار/ پہلا کامیاب تجربہ پیوٹن کی بیٹی پر


روس؛ پہلی کرونا ویکسین تیار/ پہلا کامیاب تجربہ پیوٹن کی بیٹی پر

صدرولادیمیر پوتن نے روسی محققین کی تیار کردہ ویکسین کی تائید کردی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی ساختہ کورونا وائرس کی ویکسین تصدیق کے بعد ان کی ایک بیٹی کو دی گئی ہے۔

ایک سرکاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین آزمائشوں کے دوران کارآمد ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی محققین کی تیار کردہ ''ویکسین'' کورونا وائرس کے خاتمے میں کارگر ثابت ہوئی۔

روسی صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین تمام ضروری ٹیسٹ پاس کرچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی دو بیٹیوں میں سے ایک کو ویکسین دی گئی  ہے اور ان کی صحت ٹھیک ہے۔

روسی حکام  نے کہا ہے کہ یہ ویکسین پہلے میڈیکل عملہ، اساتذہ اور دیگر زیادہ ضرورت مند افراد کو دی جائے گی۔

واضح رہے کہ روس دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کرونا ویکسین بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری