سعودی سفیر کی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات


سعودی سفیر کی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیرنے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر کی ہونے والی ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری