ظلم حد سے گزرتا رہا، اشک فریاد کرتا رہا


ظلم حد سے گزرتا رہا، اشک فریاد کرتا رہا

یمن: سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی کل صرف ایک دن میں 97 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں نے الحدیدہ صوبے میں صرف ایک دن میں ستانوے بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے 13 دسمبر  2018 میں سعودی اور یمنی وفود کے مابین سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں الحدیدہ کے لئے جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے مگر سعودی اتحاد نے اس معاہدے کے نفاذ کے ابتدائی گھنٹوں سے اسکی خلاف ورزی کرنا شروع کر دی تھی۔

الحدیدہ بندرگاہ یمن تک انسان دوستانہ امداد پہونچنے کے لئے سب سے اہم بندرگاہ شمار ہوتی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں سے جاری جنگِ یمن کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر کچھ اقدامات انجام دئے گئے ہیں تاہم جارح ممالک بالخصوص سعودی عرب نے ہر بار رکاوٹیں کھڑی کر کے انہیں ناکام بنا دیا۔

خیال رہے کہ یمن کو مارچ دوہزار پندرہ سے سعودی عرب کی بہیمانہ جارحیت کا سامنا ہے جس کے دوران اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید وزخمی اور دسیوں لاکھ دربدر اور بیماری و بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری