اسی خیال میں ہر شام انتظار کٹی وہ آ رہے ہیں وہ آئے وہ آئے جاتے ہیں


اسی خیال میں ہر شام انتظار کٹی وہ آ رہے ہیں وہ آئے وہ آئے جاتے ہیں

پچھلے دو سال سے بی آر ٹی بسوں کے منتظر پشاور کے شہریوں کو خوش خبری، متنازعہ منصوبہ آخر کار مکمل، وزیراعظم کل افتتاح کریں گے

تسنیم نیوز ایجنسی: گذشتہ دو برسوں سے پشاور کے شہری ایک سوال بہت پوچھتے آرہے تھے کہ آخر کار یہ بی آر ٹی منصوبہ کب مکمل ہوگا؟؟ کیا ہم کبھی ریپڈ ٹرانزٹ بسوں میں سفر کر بھی سکیں گے یا نہیں؟؟

شاید اب ان کے انتظار کی گھڑیاں ختم، متنازعہ پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تکمیل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے اور کل بروز جمعرات وزیراعظم عمران خان اس ساڑھے ستائیس کلومیٹرطویل شاہراہ پر مشتمل پشاوربس ریپڈٹرانزٹ کاافتتاح کریں گے۔

خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ محمودخان نے یہ بات پشاورمیں اس بڑے منصوبے کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی پشاور کے اجراء سے صوبائی دارالحکومت کے عوام کو سستے کرائے پر معیاری سفری سہولت دستیاب ہوگی۔

بی آر ٹی منصوبہ ساڑھے ستائیس کلومیٹرطویل شاہراہ اوراس پرواقع اکتیس سٹیشنوں پرمشتمل ہے جن  کے ذیلی روٹس کی لمبائی باسٹھ کلومیٹر ہے جس پرایک سوچھیالیس بس سٹاپ تعمیر کئے گئے ہیں.

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری