انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کےاہم نکات کیا ہیں؟


انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کےاہم نکات کیا ہیں؟

دہشتگردی میں ملوث شخص کی سفری دستاویزات، اکاؤنٹس منجمد ہوں گے، ایسے افراد کی رقم، جائیداد بغیر کسی نوٹس کےمنجمد اورضبط ہوگی۔

تسنیم نیوز ایجنسی: قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور ہونے والے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کےاہم نکات سامنے آگئے۔ وہ نکات کیا ہیں آئیے نظر دوڑاتے ہیں:

بل کے مطابق کالعدم تنظیموں اور ان سےتعلق رکھنےوالوں کو قرض یامالی معاونت پرپابندی ہوگی، بینک یا مالی ادارہ ممنوعہ شخص کو کریڈٹ کارڈزجاری نہیں کرسکے گا۔

بل کے تحت پہلے سے جاری اسلحہ لائسنس منسوخ تصورہوں گے۔ دہشتگردی میں ملوث شخص کی سفری دستاویزات، اکاؤنٹس منجمد ہوں گے، ایسے افراد کی رقم، جائیداد بغیر کسی نوٹس کےمنجمد اورضبط ہوگی۔

قانون پرعمل نہ کرانیوالےکو 5 سے 10 سال قید ہوگی اور ایسے افراد کوڈھائی کروڑ روپے جرمانہ بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سےمنظور کر لیا گیا جب کہ جماعت اسلامی نے بل کی مخالفت کی اور بی این پی کے سردار اخترمینگل نے کہا کہ نہ ہی ہم مخالفت کریں گے اور نہ ہی حمایت۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری