ترک سفیرعراقی دفترخارجہ طلب/ ترک وزیردفاع کا دورہ بغداد منسوخ


ترک سفیرعراقی دفترخارجہ طلب/ ترک وزیردفاع کا دورہ بغداد منسوخ

شمالی عراق میں ترک ڈرون حملے کے خلاف ترک سفیر عراقی دفترخارجہ طلب/سخت احتجاج/ ترک وزیر دفاع دورہ بغداد منسوخ کرنے پر مجبور

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق نے ترک فوج کی جانب سے فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ نے بغداد میں متعین ترک سفیرکو دفتر میں طلب کر کے احتجاجی یادداشت دی جس میں انقرہ سے عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عراق ترکی کی جانب سے فضائی حدود کی بار بار خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترک سفیر «فاتح ایلدز» کو دفترخارجہ طلب کرکے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

عراقی وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک وزیردفاع کل بروز جمعرات بغداد کا دورہ کرنے والے تھے ڈرون حملے کی وجہ سے ان کا دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ترک فضائیہ کی کارروائیاں عراق کی خود مختاری پر حملہ اور عراقی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری