حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس؛ ملک بھر سے زائرین کی حاضری کا سلسلہ جاری+ تصاویر


حضرت عبداللہ شاہ غازی کا عرس؛ ملک بھر سے زائرین کی حاضری کا سلسلہ جاری+ تصاویر

کراچی میں سمندر کنارےعظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کا بارہ سو نوے واں سالانہ عرس جاری ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حضرت عبداللہ شاہ غازی کا بارہ سو نوے واں سالانہ عرس کے موقع پرملک بھر سے زائرین کی حاضری کا سلسلہ جاری ہے۔

 کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے

زائرین کا کہنا تھا کورونا کے باعث کئی ماہ سے مزار بند تھا، لیکن اب یہاں پہنچ کر دلی سکون ملا  کسی کو بغیر ماسک مزار میں آنے کی اجازت نہیں، داخلی راستوں پر سینیٹائزر گیٹ لگائے گئے ہیں، جبکہ سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے، اس حوالے سے مزار کے احاطے میں خصوصی دائرے بنائے گئے ہیں

 زائرین کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری