جنوبی عراق میں امریکی فوج کے قافلے پر بم دھماکہ / «سرایا ثوره العشرین»نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی


جنوبی عراق میں امریکی فوج کے قافلے پر بم دھماکہ / «سرایا ثوره العشرین»نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ الناصریہ میں امریکی اتحادی افواج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا «سرایا ثوره العشرین»نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

المعلومہ نیوز نے خبر دی ہے کہ گزشتہ شب الناصریہ کے مغربی علاقے البطحا کے ہائی وے پرامریکی اتحادی افواج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے بم دھماکےمیں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے پورے علاقے کا گھیراو کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

بم دھماکے کے نتیجے میں امریکی اتحادی افواج کی ایک بکتربندگاڑی کو آگ لگی اور تباہ ہوگئی ہے۔

عراقی مزاحتمی تنظیم «سرایا ثوره العشرین» نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے امریکی افواج فوری طورپر عراق سے نکل جائیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکی فوج کے قافلے پر یہ ساتواں بم حملہ ہے۔منگل کے روز شمالی بغداد میں التاجی اڈے کے مضافات میں امریکی فوجی قافلے کے قریب بم پھٹا تھا۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری