گلگت بلتستان الیکشن تین ماہ کے اندر کروانے کا حکم
چیف کورٹ نے گلگت بلتستان الیکشن تین ماہ کے اندر کروانے کا حکم جاری کر دیاہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق، چیف کورٹ گلگت بلتستان نے جی بی الیکشن سے متعلق تین درخواستوں پر فیصلہ سنا دیاہے۔ فیصلے میں چیف کورٹ نے جی بی لیکشن تین ماہ کے اندر کروانے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ چیف کورٹ کے چیف جسٹس ملک حق نواز اور علی بیگ پر مشتمل بینچ نے ایک ہفتہ قبل سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ 23 جون کی رات گلگت بلتستان اسمبلی اپنی 5 سالہ مدت پوری کرکے تحلیل ہوگئی تھی جس کے بعد وزیراعظم پاکستان اور گلگت بلتستان (جی بی) کونسل کے چیئرمین عمران خان نے میر افضل کو گلگت بلتستان کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔
بعدازاں 28 جون کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے گلگت بلتستان (جی بی) کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 18 اگست 2020 کو منعقد کرانے کی منظوری دی تھی۔






