پاک فوج کے سربراہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے


پاک فوج کے سربراہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اتوار کے روز سعودی عرب کے دورے پر جارہے ہیں جو کہ بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کر چکاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخارنے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ پہلے سے ہی طے شدہ ہے اور آرمی چیف کا دورہ عسکری معاملات سے متعلق ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے ایک پروگرام میں بیان دیتے ہوئے کہا تھاکہ میں آج اسی دوست کو کہہ رہا ہوں کہ پاکستان کا مسلمان اور پاکستانی جو آپ کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے لڑ مرنے کے لیے تیار ہیں آج وہ آپ سے تقاضا کر رہے ہیں کہ آپ وہ قائدانہ صلاحیت اور کردار ادا کریں جس کی امت مسلمہ آپ سے توقع کر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی آنکھ مچولی اور بچ بچاو کی پالیسی نہ کھیلے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانفرنس کی وزرائے خارجہ کا اجلاس بلایا جائے اگر یہ نہیں بلایا جاتا تو میں خود وزیر اعظم سے کہوں گا کہ پاکستان ایسے ممالک کا اجلاس خود بلائے جو کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ان کے مطابق یہ اجلاس او آئی سی کے پلیٹ فارم یا اس سے ہٹ کر بلایا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک جملے میں لفظ ’ورنہ‘ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا نکتہ نظر ہے، اگر نا کیا تو میں عمران خان صاحب سے کہوں گا کہ سفیرِ کشمیر اب مزید انتظار نہیں ہو سکتا، ہمیں آگے بڑھنا ہو گا ود اور ود آوٹ۔جب میزبان نے سوال پوچھا کہ پاکستان ’وِد اور ودآوٹ` سعودی عرب کے اس کانفرنس میں شریک ہو گا تو شاہ محمود قریشی نے ایک توقف سے جواب دیا کہ ’ود اور ود آوٹ‘۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری