پاک فضائیہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، مجاہد انور خان
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاہے کہ پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مجاہد انور خان نے آپریشنل ایئربیس کادورہ کیا،ایئر چیف نے جے ایف 17 بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں حصہ لیا اورملک میں تیار ڈوئل سیٹ لڑاکا طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں کاجائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے اسلحے کے ذخائر اکٹھا کرنے سے کبھی مرعوب نہیں ہوں گے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہاکہ جے ایف17 ڈوئل سیٹ اوربلاک تھری کی شمولیت معاون ثابت ہو گی،ایئرچیف مارشل مجاہدانور خان نے کہاکہ پاک فضائیہ کا ہرفرد ہمارے بہادر سپوتوں کی وراثت کا امین ہے۔
مزید پڑھیں