افغان امن عمل میں اہم پیش رفت، حکومت نے طالبان کے 80 قیدی رہا کردیے


افغان امن عمل میں اہم پیش رفت، حکومت نے طالبان کے 80 قیدی رہا کردیے

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل کا کہنا ہے کہ ’حکومت افغانستان نے 400 میں سے 80 طالبان کو رہا کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، افغان حکومت نے ملک کی جیلوں میں قید 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب تک 80 قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 400 مخصوص قیدیوں کی رہائی کی شرط رکھی تھی اور پھر چند روز قبل افغان لویہ جرگے نے طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی تھی۔

 

یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں یہ طے پایا تھا کہ افغان حکومت، طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان، حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔

اسکے علاوہ امریکا نے معاہدے کے تحت وعدہ کیا تھا کہ اگلے سال جولائی تک امریکی اور دیگر غیر ملکی افواج کا افغانستان سے انخلا ہوگا جبکہ طالبان کی جانب سے سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری