فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ مسترد کردیا


فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ مسترد کردیا

فلسطینی صدر محمود عباس نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کو سختی سے مسترد کیا ہے اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز: محمود عباس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ اسرائیلی عوام کے خلاف جارحیت اور فلسطین کاز سے دغا ہے۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری زیاد النخاله نے بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ہونے والے معاہدے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی وحدت کے ذریعےمقابلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ طے پایا۔

معاہدے کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا، دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔

معاہدے کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل سے دیگر مسلم ممالک سے بھی تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری