امریکا عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے، ملی یکجہتی کونسل


امریکا عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازش کررہا ہے، ملی یکجہتی کونسل

ملی یکجہتی کونسل نے عرب امارات اور اسرائیل معاہدہ مسترد کرتےہوئے ہوکہا ہے کہ امریکا مسلم ممالک کو تقیسم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل کے منصورہ میں مرکزی مشاورتی اجلاس نےعرب امارات اسرائیل معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عالم اسلام کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔
ٹرمپ نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کیلئے صدی کی ڈیل کے نام پرعالم اسلام کو دو بلاکس میں تقسیم کرنے کا خطرناک کھیل کھیلاہے۔
ٹرمپ مسلم امہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کو ختم کرنے کیلئے کھلی دشمنی پر اتر آیا ہے۔
 اجلاس میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ ،پیر ہارون گیلانی ،حافظ عبد الرزاق روپڑی ،سید ضیا ءاللہ شاہ بخاری ،حافظ زبیر احمد ظہیر، زاہد القاسمی، سید نثار احمد ترمذی، پیر سید محمد صفدر گیلانی، مولانا عبد المالک ،محمد جاوید قصوری ،مرزا محمد ایوب بیگ ،عزیز الرحمن ثانی ،سید اسد نقوی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،حافظ کاظم رضانقوی، نذیر احمد جنجوعہ، پیرسید لطیف الرحمن شاہ نے شرکت کی جبکہ صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر، علامہ عارف واحدی اور علامہ ثاقب اکبر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری