پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں مزید بہتری


پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں مزید بہتری

پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں صورتحال تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے اور اس عالمی وبا کے 92 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد تو 2 لاکھ 88 ہزار 717 ہے تاہم اس میں سے 2 لاکھ 66 ہزار 301 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والوں کی تعداد 6 ہزار 168 ہے۔

آج (16 اگست) کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے مزید 256 مریض آئے جبکہ 2 افراد کا انتقال ہوا تاہم 677 مریض شفایاب بھی ہوگئے۔

خیال رہے کہ 26 فروری کو ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں سامنے آیا، جس کے بعد یہ وبا پورے ملک میں پھیل گئی، تاہم ابتدا میں اس وائرس کا پھیلاؤ کم تھا۔

ملک میں جون 2020 ایسا مہینہ تھا جہاں ایک روز میں کورونا وائرس کے 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے تھے اور اموات بھی 100 سے تجاوز کر رہی تھیں۔

تاہم جولائی کے مہینے میں صورتحال میں بہتری آنا شروع ہوئی اور یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں کمی رپورٹ ہوئی جس کے بعد اگست میں صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری