پی ٹی آئی ،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں معاہدہ طے پا گیا
کراچی کی ترقی و تعمیر کیلئے اعلیٰ فوجی افسر کی موجودگی میں تینوں اسٹیک ہولڈرز پارٹیاں سر جوڑ کر بیٹھ گئیں
کراچی (تسنیم نیوز ایجنسی): ایک اعلیٰ فوجی عہدہ دار کی موجودگی میں طے پایا یہ معاہدہ کراچی کی ترقی و تعمیر کیلئے شاید ایک سنگ میل قرار پائے۔
پی ٹی اَئی، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے ایک ساتھ ملکر کراچی کی تعمیرو ترقی کا عزم کیا ہے۔
پاک فوج کے ایک انتہائی سینئر افسر کی موجودگی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، سعید غنی، ناصر شاہ، اسد عمر، علی زیدی،اور مئیرکراچی وسیم اختر سمیت سب نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ کراچی کی ترقی و تعمیر کیلئے ہم سب کو ملکر اقدام کرنا ہو گا۔
کراچی کی عوام کو امید کی ایک کرن نظر آئی ہے کہ شاید اب پاک فوج کی کوششوں کے ذریعے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی مشکلات دور کرنے کی سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔