اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے اندر متعدد مقامات پر بمباری کی


اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے اندر متعدد مقامات پر بمباری کی

یو اے ای کا اسرائیل کو تسلیم کرنے پر فلسطینی مسلمانوں کو تحفہ، 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار غزہ پر اسرائیلی حملہ

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو رسمی طور پر تسلیم کرنے اور وحشی حکومت سے اعلانیہ تعلقات بحال کرنے کے بعد اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کو تحفے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار غزہ پر حملہ کیا ہے جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
 
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں متعدد مقامات پر بمباری کی ، اور یہ دعوی کیا کہ اس نے تحریک حماس کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
 
فلسطینی کارکنوں کے مطابق ، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
 
اسرائیلی فضائیہ کے غزہ کی پٹی پر بسنے والے محصور مسلمانوں پر یہ تازہ حملے غالبا ایک منافق عرب ریاست متحدہ عرب امارات کی اسرائیل کو رسمی طور پر تسلیم کرنے کا تحفہ ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری