کراچی ایشو: آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے سپرد
کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد آئینی و قانونی حل دیں۔ وزیراعظم پاکستان کی وزیر قانون کو ہدایت ہدایت
تسنیم نیوز ایجنسی: کراچی کے معاملے پر آئینی و قانونی آپشنز پر کام کرنے کا ٹاسک وزارت قانون کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے ہدایت دی ہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد آئینی و قانونی حل دیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات میں وزیر قانون فروغ نسیم نے چند آئینی آپشنز پیش کئے تھے، کراچی سے متعلق آئینی و قانونی آپشنز کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت قانون میں کام کا آغاز کر دیا گیا۔
خیال رہے گذشتہ دنوں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کراچی اس وقت ایک یتیم شہر بنا ہوا ہے، اگر کراچی تباہ ہوا تو پاکستان تباہ ہوگا، وفاق کراچی کو بچانے کیلئے مختلف قانونی اور آئینی آپشن سوچ رہا ہے، یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں کیا اقدامات ہو سکتے ہیں۔