متحدہ عرب امارات؛ دفترخارجہ میں ایرانی ناظم الامور کی طلبی، صدر روحانی کے بیان پر احتجاج


متحدہ عرب امارات؛ دفترخارجہ میں ایرانی ناظم الامور کی طلبی، صدر روحانی کے بیان پر احتجاج

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے معاہدے کے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اماراتی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا اور صدر حسن روحانی کے بیان پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

امارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی ناظم الامور کو اس سے متعلق احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔ امارات کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات سے خطے کے امن کوخطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امارات اور اسرائیل تعلقات کو بہت بڑی غلطی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ خطے میں اسرائیل کے قدم مضبوط کرنے کے سنگین نتائج رونما ہوں گے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری