پاک فوج کے سربراہ کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی نائب وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کے دوران دفاعی تعاون، خطے کی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (پیر کو) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے سعودی عرب کے خلاف بیان اور مشرق وسطی کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے تناظر میں جنرل باجوہ کے دورہ سعودی عرب کو غیرمعمولی اہمیت دی جارہی ہے۔






