ابوظہبی جانیوالے 38مسافروں کوواپس اسلام آبادبھیج دیاگیا
پی آئی اے کے ذریعے ابوظہبی جانیوالے 38 مسافروں کو واپس اسلام آبادبھیج دیاگیا۔
ائرپورٹ ذرائع کے مطابق اتوارکی رات دس بجکر34منٹ پی آئی اے کی پروازپی کے261 نیواسلام آبادائرپورٹ سے ابوظہبی گئی تھی۔
اگلے روزپیرکی صبح اسی پروازپی کے 262کے ذریعے 38 پاکستانی مسافروں کو واپس اسلام آبادبھیج دیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ ابوظہبی ائرپورٹ پرپی آئی اے حکام کوآگاہ کیاگیاکہ متحدہ عرب امارات میں آنیوالے پاکستانی مسافروں کے لئے آئی سی اے کی منظوری ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آبادواپسی پرپی آئی اے حکام نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے مسافروں سے دوطرفہ کرائے کی مد میں فی کس 85ہزار طلب کر لئے۔
بعض مسافروں نے جنگ کو بتایاکہ انتظامیہ نے ان سے پاسپورٹس اورسامان لے لیااورانہیں کہاگیاہے کہ وہ ایک دوروزمیں رقم اداکرکے اپنے پاسپورٹ اورسامان لے جائیں۔
بعدازاں انہیں کوسٹرمیں سوارکراکے ائرپورٹ سے باہرقریبی بس سٹاپ پربے یارومددگاراتاردیاگیا۔