وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس


وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کو حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

تسنیم نیوز کے مطابق، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کو حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے وزیر اعظم کو چلینجز کا مقابلہ کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کی آمد پر اراکین نے انہیں دو سالہ کارکردگی رپورٹ پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اجلاس میں کابینہ سرجیکل اور این 95 ماسک کی برآمد گی کی منظوری دے گی اور پارلیمانی کمیشن، اتھارٹیز اور بورڈز میں ممبرز تعیناتیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ لاگو کرنے کی منظوری دے گی۔