بھارت دنیا میں پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، وزیرخارجہ
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہےکہ ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے، بھارت پاکستان کو سفارتی تنہائی سے دوچار کرنے کا خواہشمند ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خارجہ پالیسی میںدائمی حریف کے مقاصد کو دیکھنا ہوتا ہے،بھارت پاکستان کو سفارتی تنہائی سے دوچار کرنے کا خواہشمند ہے،ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ گزشتہ دور میں پاکستا ن کا وزیرخارجہ ہی نہیں تھا،جنوبی ایشیا کے تمام ممالک بھارت کے ناپاک عزائم کا شکار ہیں، نیپال اور بنگلہ دیش کابھارت سے متعلق ردعمل سب کےسامنے ہے، پاکستان کا خطے کے ممالک سے تعلقات میں استحکام کو مزید فروغ دیناہے ،افریقی ممالک سے تجارتی اشتراک اور باہمی تعلقات کی بہتری پر توجہ دی گئی۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ سی پیک بہترین منصوبہ ہے ، ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہیں،کورونا کی وجہ سے دنیا کا منظرنامہ بدل رہا ہے،کورونا کی صورتحال میں مشکل فیصلے کیے اور آج حکمت عملی کو دنیابھر میں سراہا جارہا ہے۔
چین پاکستان کا دیرینہ اور آزمایا ہوا دوست ہے،افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم عمران خان کہتے رہے افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے،مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر عمران خان نے اٹھایا ،دنیا نے مقبوضہ کشمیرپر پاکستان کاموقف تسلیم کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آصف زرداری ،نوازشریف، عمران خان کی یو این اسمبلی میں تقاریر کاجائز ہ لیں،عمران خان نے یواین اسمبلی میں اسلام ،مقبوضہ کشمیر اور یورپی ممالک کے تعصب پر بات کی۔






