آیت اللہ تسخیری انتقال کرگئے


آیت اللہ تسخیری انتقال کرگئے

اتحاد بین المسلمین کے داعی آیت اللہ تسخیری انتقال کرگئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی امام خامنہ ای کے مشیراور اتحاد بین المسلمین کے داعی آیت اللہ تسخیری انتقال کرگئے

آیت اللہ تسخیری تہران کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ تسخیری نے متعدد بار پاکستان کے دورے بھی کئے اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ان کے کارنامے کسی سے پوشیدہ نہیں۔

آیت اللہ تسخیری عربی اور انگریززبانوں میں عبور رکھتے تھے اور اپنی ساری زندگی اسلام اور مسلمین کی خدمت میں گزاری۔ آیت اللہ تسخیری ان شخصیات میں شامل تھے جو دنیا میں امن و سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

آیت اللہ تسخیری تہران میں  27 مہر 1323 شمسی میں پیدا ہوئے۔ آیت اللہ تسخیری نے سن 1374 ہجری شمسی میں سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی کی بنیاد رکھی  اور اس طرح انھوں نے غیر ملکی سطح پر ایک ادارے کے ذریعہ ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انھیں 1380 شمسی میں عالمی تقریب مذاہب اسلامی ادارے کا سکریٹری جنرل مقرر فرمایاتھا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری