وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کردیا


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، ڈبل ڈیکر بس سروس سے شہری راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان سیاحتی مقامات کی سیر کرسکیں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر چار ماہ بعد ایک شوشا چھوڑ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سازشی عناصر صوبے کی ترقی کے خلاف ہیں، وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے۔

عثمان بزدار نے اس موقع پر بتایا کہ راولپنڈی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ تیار ہے جبکہ رنگ روڈ، ڈڈوچہ ڈیم اور چار پارکنگ پلازہ بھی تعمیر کیے جائیں گے۔