امریکی سفیرکی پاک فوج کے سربراہ سے الوداعی ملاقات، افغانستان کے مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر پال جونز نے الوداعی ملاقات میں افغانستان میں امن قائم کرنے اور مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اُسکی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر پال جونز جو کہ ناظم الامور کے طور پر بھی کام انجام دے رہے ہیں، پاک فوج کے سربراہ سے الوداعی ملاقات کی ہے۔
دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر پال جونز کی خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر پال جونز نے افغانستان کے مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے تعاون سے خطے میں امن واستحکام کو مزید فروغ ملے گا۔