توشہ خانہ ریفرنس؛ آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پرفردجرم عائد کرنے کاحکم
توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا،9 ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سمیت تمام ملزموں پرفردجرم عائد کرنے کاحکم سنادیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیب نے نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی پررپورٹ جمع کرادی،نیب کی جانب سے کہاگیاکہ نوازشریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہو رہے ہیں،عدالت نے کہاکہ نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کافیصلہ آئندہ سماعت پرکریں گے۔
عدالت نے 9ستمبر کو نامزد ملزم سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کو طلب کرلیا،سپرنٹنڈنٹ ملیرجیل کو آئندہ سماعت پر انور مجید کو بھی پیش کرنے کاحکم دیدیا،توشہ خان ریفرنس کی نقول آصف زرداری اورانورمجید کے حوالے کردی گئیں۔






