وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں انصاف کارڈ کا اجرا کر دیا


وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں انصاف کارڈ کا اجرا کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے آج ایک پروگرام کا اجرا کر دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کارڈ کا حامل خاندان سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دس لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکے گا۔

اس سے پہلے صوبے کی 40 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ سے استفادہ کر رہی ہے۔ صحت انصاف کارڈ کو عوامی سطح پر بے حد پذیرائی ملنے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ ہر خاندان اس سہولت سے استفادہ کر سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ خیبر پختونخوا حکومت کا بہت بڑا قدم ہے۔ صوبے کے تمام گھرانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دینے پر محمود خان اور پرویز خٹک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب باقی صوبوں میں بھی صحت انصاف کارڈ دینے کا پریشر ہوگا۔ سندھ کے عوام بھی یہ سہولت مانگیں گے جبکہ پنجاب میں بھی ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ دینے پر زور لگائیں گے۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بیماری کے علاج معالجے پر خاندان کا بھاری خرچ ہوتا ہے۔ غریب آدمی کا بیماری سے پورا گھر کا بجٹ متاثر ہو جاتا ہے۔ ہم محدود وسائل کے باوجود ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں۔ صوبے کے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری