پاک بھارت سرحد پر کشیدگی جاری، فائرنگ کا تبادلہ،ضعیف العمرخاتون زخمی
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک ضعیف خاتون زخمی ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سبزکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فائرنگ کی زد میں آکر 70سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے کارروائی کے دوران بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
اس سلسلے پاکستان کی جانب سے بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے، بھارت کا جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
واضح رہے کہ رواں برس بھارت متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔