ہسپانوی ہوٹل آگ کی لپیٹ میں آگیا، متعدد افراد زخمی، بڑے پیمانے پر لوگوں کا انخلاء


ہسپانوی ہوٹل آگ کی لپیٹ میں آگیا، متعدد افراد زخمی، بڑے پیمانے پر لوگوں کا انخلاء

اسپین کے شہر ماربیلا میں واقع ایک ہوٹل کو اس وقت خالی کرایا گیا جب جمعہ کی علی الصبح ہوٹل میں زبردست آگ لگنے کے بعد متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

سیسو بوتیک ہوٹل کے اوپر شعلوں کے اونچائی تک پہنچنے کی متعدد اطلاعات ملی ہیں، یہ آگ مقامی وقت کے مطابق علی الصبح 6 بجے کے بعد بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کی فوٹیج کے مطابق عمارت کے ذیادہ تر اوپری حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے کر نقصان پہنچایا۔  

فائر فائٹرز اور دوسرے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور عمارت کو مذید نقصان پہنچنے سے بچانے کے لئے بروقت کاروائی شروع کردی۔ ہوٹل اور آس پاس کی دوسری عمارتوں کو مکمل طور پر آگ کے پھیلنے سے پہلے ہی انہوں نے کامیابی سے آگ پر قابو پالیا۔

ماربیلا کے میئر اینجلس مونوز نے فائر فائٹرز اور دوسرے ادارے کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس آگ کو پھیلنے اور مزید تباہی پھیلانے سے پہلے ہی اس پر قابو پالیا اور بجھایا۔

جبکہ آگ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، تاہم حکام نے متاثرہ افراد کی حالت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری