سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مثال ہے؛ چینی صدر
چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک کو پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مثال قرار دیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیر و ترقی نے مشترکہ مستقبل کے سفر کو آگے بڑھایا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک کو بی آر آئی کا اہم منصوبہ ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے سی پیک پر پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان کامیاب مکالمے پر تشکر کا اظہار کیا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی اس وقت دو روزہ اہم دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک درپیش چیلنجز سے مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے نمٹیں گے۔






