نواز شریف سیاسی طور پر متحرک نہیں ہیں، احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی طور پر متحرک نہیں ہیں، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو سے رابطے میں ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے سے پہلے ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں تک سے انٹیلی جنس اداروں کے ذریعے تفتیش کروا کے تسلی کی گئی تھی، اب اسے ڈیل قرار دینا زیادتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عاشورہ کے بعد سیاسی سرگرمیاں شروع ہوں گی تو عوام کو حکومت کی غلط بیانی کا یقین آجائے گا۔






