مجالس اور جلوسوں میں احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت
چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے مجالس اور ماتمی جلوسوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس بدستور موجود ہے، مجالس اور جلوسوں میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کروایا جائے۔
محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کے حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنمائوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی موجود تھے۔ چیف کمشنر نے امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے مجالس اور ماتمی جلوسوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔






