امریکی وزیر خارجہ آج اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے


متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی معاہدے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو آج دونوں ملک کے دورے پر تل ابیب پہنچیں گئے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی معاہدے کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو آج دونوں ملک کے دورے پر تل ابیب پہنچیں گئے۔

امریکی وزیر خارجہ  کےدورے کواسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان  ہونے والے معاہدے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل سے سفارتی معاہدے طے پانے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے متحدہ عرب امارات کو اسلامی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

فلسطین نے متحدہ عرب امارات سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے اور امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔

 متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کو اسلامی مبصرین اور تجزیہ نگار فلسطین، اور مسلمانوں کے خلاف بہت بڑی سازش قراردے رہے ہیں۔

اسلامی تجزیہ نگآروں کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات دونوں خطے میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ ترکی، ایران، تیونس، مراکش اور دیگر اسلامی ممالک نے امارات کے اس اقدام کی بھر پور الفاظ میں مذمت کی ہے۔