پاکستان نے خارجہ پالیسی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، بابر اعوان
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اتوار کے روز کہا کہ حکومت نے عمران خان کی متحرک قیادت میں خارجہ پالیسی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
یہ بات انہوں نے ایک پرائیویٹ چینل پر گفتگو کے دوران کہی کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک عرب چالیس کروڑ روپے احساس پروگرام کے تحت غریب اور ضرورت مند لوگوں کو کرونا وائرس جیسے وبائی مرض کے دوران تقسیم کیے اور یہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن تھا کہ وہ بیک وقت کورونا وائرس اور بھوک سے پاکستان کی قوم کو بچانا چاہتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف طبی علاج کے لئے بیرون ملک گئے تھے اور عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرلی تھی لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف وہاں کے کسی بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ علاج معالجے کی بجائے لندن میں صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق حکومت پاکستان سابق وزیر اعظم نواز شریف کو واپس لانا چاہتی ہے جہاں انہیں دوسرے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا جو ان کے خلاف درج ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے پورے خاندان کے بیانات میں بہت سارے تضادات ہیں۔