پشاور؛ صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کا مطالبہ


پشاور؛ صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کا مطالبہ

تحریک نفاذجعفریہ خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ محرم الحرام کے مسائل حل کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا جائے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پشاور پریس کلب میں تحریک نفاذ جعفریہ کے صوبائی صدر سید غضنفرعلی شاہ ،صوبائی نائب صدر اجلال حیدر نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بین الاقوامی تنظیم عزائے حسین اور دلائے علی کی ترویج کیلئے 36 سالوں سے کام کررہی ہے۔

ضلع سطح پر انتظامیہ عزاداروں سے تعاون کرے۔

انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے محرم الحرام کے موقع پر صوبائی سطح پر کنٹرول روم قائم کرنے کے حوالے سے متعدد بار حکومت کو آگا ہ کیا لیکن صوبائی حکومت کے بار بار یقین دہانی کے باوجود کنٹرول روم قائم نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں عزاداروں کومسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ انتظامیہ غیر نمائندہ تنظیموں اور افراد کیساتھ ملکر حالات کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ تحریک نفاذ جعفریہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا جاتا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری