مشرقی افغانستان میں کاربم دھماکہ3فوجی اہلکار جاں بحق متعدد زخمی


مشرقی افغانستان میں کاربم دھماکہ3فوجی اہلکار جاں بحق متعدد زخمی

مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان نے پیر کے روز خودکش کاربم دھماکے کے ذریعے ضلع دیہہ یاک کے دفتر کو نشانہ بنایا ہے جس میں افغان قومی سکیورٹی فورس کے کم از کم 3ارکان ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،ترجمان واحداللہ جمعہ زادا نے شِنہوا کو بتایا کہ مسلح افراد نے علی الصبح دیہہ یاک میں مختلف اطراف سے سکیورٹی چوکی پر حملہ کر دیا۔

انہوں نے مرکزی ضلعی دفتر پر کار بم دھماکہ بھی کیا جس میں ہلاکتیں ہوئیں۔

سکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہنے کے بعد بہترین انداز میں حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں نے افغان فوجیوں کو ضلع بدر کرنے اور سرکاری دفاتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم افغان فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے بدترین منصوبہ کو خاک میں ملا دیا اور حملہ آوروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا۔د

ھماکہ کے باعث ہدف والے دفتر اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔صوبہ کے علاقوں پر قابض طالبان عسکریت پسند ناہموار علاقوں اور پہاڑوں کو پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے بھاگنے کی سرگرمیاں بار بار کرتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری