کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات شروع کردیئے گئے
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں محرم الحرام کے جلوس کی مرکزی گزرگاہ کو سیل کرنے کے لئے کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کو سیل کرنے کے لئے گزرگاہ پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے کوریڈور تھری، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر سڑک کنارے رکھ دیئے گئے ہیں۔
جلوس سے قبل گزرگاہ کی طرف آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگاکر بند کیا جائےگا۔
مزید پڑھیں