بھارت اور امریکا میں کرونا کے حملے جاری، ہزاروں افراد متاثر


بھارت اور امریکا میں کرونا کے حملے جاری، ہزاروں افراد متاثر

بھارت میں کرونا کے مزید 75ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ بدھ کو مزید 1 ہزار 15 افراد جان سے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکا میں کرونا کے مزید 19ہزار اور برازیل میں مزید9 ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب چین کی ووہان یونیورسٹی میں آٹھ ماہ بعد سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ طلبا کا پہلا گروپ واپس آگیا ہے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 42 لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری