ترک سرحد سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین دہشت گرد ہلاک


ترک سرحد سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین دہشت گرد ہلاک

ترکی سے اسلامی جمہوریہ ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے تین مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی گارڈز نے ترکی سے ملحقہ سرحدی علاقے سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔

ایرانی حکام کے مطابق ترکی سے ملحقہ سرحدی علاقے ماکو میں ایرانی گارڈز کا ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح افراد سے مقابلہ ہوا، جس میں تینوں مسلح افراد مارے گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق مسلح افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد، مواصلات کا نظام اور ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔

تینوں مسلح افراد کا تعلق امریکا کے حمایت یافتہ ایران مخالف گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری