نائجیریا میں سعودی حمایت یافتہ فوجی اہلکاروں نے امام بارگاہ کا محاصرہ کرلیا


عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل سعود کے زرخرید فوجی اہلکاروں نے نائجیریا کی ریاست سوکوٹو میں امام بارگاہ کا محاصرہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست سوکوٹو میں پولیس نے امام مہدی (عج) امامبارگاہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نائجیریا کی ریاست سوکوٹو میں پولیس کے بارہ ٹرکوں نے امام بارگاہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایسے گورنر کو اس ریاست میں تعینات کیا گیا ہے جو سعودی عرب کا طرفدار اور شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے حوالے سے مشہور ہے۔

یاد رہے کہ نائجیریا کی حکومت نے اس سے قبل 2015 میں صاحب الزمان امام بارگاہ پر حملہ کرکے 2 ہزار سے زائد حسینی عزاداروں کو شہید اور زخمی  کردیا تھا۔

 اس کے بعد نائجیریا کی فوج نے زاریا میں  بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر حملہ کرکے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا اس حملے میں شیخ زکزکی کی ایک آنکھ مکمل طور پر ضائع ہوگئی جبکہ دوسری آنکھ کی بینائی بھی ختم ہورہی ہے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران فوج کے وحشیانہ حملوں میں سیکڑوں عزادار شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔