ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری| جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی


ایران میں کرونا وائرس کے حملے جاری| جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی کرونا وائرس کے حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 117 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 190 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 لاکھ 67 ہزار 796 افراد کورونا کے شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 117 شہری جاں بحق ہوئے اور اب تک اس وبا کی وجہ سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 137 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سادات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 638 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 3 ہزار 822 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کرونا سے متاثرصوبوں کا سفرکرنے سے اجتناب کریں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری