افغانستان میں خانہ جنگی کا ذمہ دار امریکا ہے، سابق افغان صدر


افغانستان میں خانہ جنگی کا ذمہ دار امریکا ہے، سابق افغان صدر

سابق افغان صدر حامد کرزی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خون ریزی کا اصل ذمہ دار امریکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سابق افغان صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ’’دہشت گردی‘‘ کے خلاف نام نہاد جنگ افغانستان کو گذشتہ دو عشرے کے دوران میں درپیش آنے والے تمام مسائل کی بنیاد ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا سے ان کے ملک میں سنگین غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔

حامد کرزی نے کہا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

وہ کابل میں خلیجی ٹی وی سے سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے وہاں یہ نام نہاد جنگ نہیں لڑی ہے جہاں سے یہ دہشت گردی آرہی تھی لیکن انھوں نے اس کے بجائے افغان دیہات اور افغان عوام پر بمباری شروع کردی،افغان عوام کی پکڑ دھکڑ شروع کردی۔اس وقت ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے،یہ سب اس کی بنیاد کا سبب بنا تھا اور یہی معاملہ میری امریکا سےعدم اتفاقی کا بھی سبب بنا تھا۔‘‘

حامد کرزئی 2001ء میں امریکا کی قیادت میں افغانستان پر چڑھائی کے بعد پہلی مرتبہ ملک کے صدر بنے تھے

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری