ابو ظہبی اور دبئی میں دھماکے، تین ہلاک / امریکی صہیونی وفد کو پیغام!


ابو ظہبی اور دبئی میں دھماکے، تین ہلاک / امریکی صہیونی وفد کو پیغام!

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ابو ظہبی اور دبئی میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی اسرائیلی وفد کے پہنچتے ہی دبئ اور ابوظہبی میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دھماکہ ایک ریسٹورنٹ میں گیس لے جانے کے دوران ہوا۔

دوسری طرف روسیا الیوم نے بھی دبئی میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

 اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابو ظہبی اور دبئی میں گیس لیک ہونےسے دھماکے ہوئےجس میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد کمرشل پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔

 اس سلسلے میں پہلی پرواز اعلیٰ اسرائیلی اور امریکی حکام کو لے کر دبئی پہنچی۔

اس پہلی پرواز میں امریکی صدر کے داماد اور سینیئر مشیر جیراڈ کشنر، امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برین ، اور اسرائیل کی  قومی سلامتی کے مشیر بن شبات دبئی پہنچے۔

امارات کے وزیر برائے امور خارجہ انوار قرقاش  اور اماراتی حکام نے پرواز میں آںے والے امریکی اور اسرائیلی نمائندوں کا استقبال کیا۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری