وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے


وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم کو پنجاب حکومت کی 2 سال کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان آج لاہور آئیں گے،وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب ون آن ون ملاقات کریں گے، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے انتظامی اورسیاسی امور پر بریفنگ دیں گے۔

نجی ٹی وی نے خبر دی ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب دیگر4 محکموں کے سیکرٹریز کے ہمراہ الگ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں کابینہ ارکان سے بھی ملاقات کریں گے ،

وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے بھی ملاقاتیں کرےں گے،وزیراعظم کو جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے حوالے سے آگاہ کیاجائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری