افغان حکومت کا وفد طالبان سے مذاکرات کے لئے دوحہ جائے گا


افغان حکومت کا وفد طالبان سے مذاکرات کے لئے دوحہ جائے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل حکام کی جانب سے ایک وفد طالبان سے مذاکرات کے لئے دوحہ کا دورہ کرے گا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان مذاکرات گروہ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد اب یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ دوحہ میں بین الافغانی مذاکرات کا آغاز ہوجائے۔

افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ کابل حکام کی جانب سے ایک وفد قطر کا دورہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ بین الافغان مذاکرات کب شروع ہوں گے، لیکن افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کل قطر کا سفر کرے گی۔

طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن، غلام فاروق مجروح کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم آج بدھ ، کو دوحہ کا سفر کرے گی۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں حکومت کی ٹیم اور طالبان کے مابین بات چیت شروع کرنے کے لئے رابطہ کاری کے لئے ایک سیکرٹریٹ تشکیل دیا جائے گا۔

ادھر افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی ایک اور رکن حبیبہ سرابی نے کہا کہ وہ قطر کا دورہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ایک افغان اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام طالبان قیدیوں کو بدھ (12 ستمبر) تک رہا کردیا جائے گا اور اس کے بعد افغان حکومت کا ایک وفد فوری طور پر دوحہ، قطر کا سفر کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا عمل بدستور جاری ہے ، افغان قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے تین دن قبل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ متنازع طالبان قیدیوں کی رہائی کے حکومتی منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری